جنوبی افریقا نے پہلے ایک روزہ میچ میں بھارت کو 31 رنز سے شکست دے دی۔
پارل میں کھیلے گئے تین میچوں کی سیریز کے پہلے مقابلے میں جنوبی افریقا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
میزبان جنوبی افریقا نے مقررہ 50 اوورز میں 4 وکٹ پر 296 رنز بنائے اور بھارت کے لیے 297 رنز کا ہدف سیٹ کیا۔
بھارت نے جنوبی افریقا کے ابتدائی تین کھلاڑیوں کو 68 کے اسکور پر پویلین بھیج دیا تو ٹیم مشکل کا شکار ہوگئی۔
اس موقع پر وین ڈرڈوسن اور ٹمباباووما نے 204 رنز کی شراکت قائم کی، اس دوران دونوں ہی کھلاڑیوں نے اپنی اپنی سنچریاں مکمل کی۔
ٹمبا باووما 110 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے تاہم وین ڈرڈوسن نے 129 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔
بھارت کی طرف سے بومرہ نے 2 اور ایشوین نے ایک وکٹ اپنے نام کی۔
ہدف کے تعاقب میں بھارت کی ٹیم مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹ پر 265 رنز تک محدود رہی۔
شیکھردھون نے 79، ویرات کوہلی 51 اور شردل ٹھاکر نے 50 رنز کی نمایاں اننگز کھیلیں تاہم وہ ٹیم کو فتح نہ دلواسکے۔
جنوبی افریقا کے لنکی نگیٹی، تبریز شمسی اور اینڈائل فیلوکوائیو نے 2،2 وکٹیں اپنے نام کیں۔
بھارت کے خلاف میں عمدہ بیٹنگ کرنے والے ڈوسن کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
Comments are closed.