جمعرات 8؍ شوال المکرم 1442ھ20؍مئی 2021ء

جنوبی افریقا سے دوسرا ٹی 20: پاکستان فتح الیون کے ساتھ میدان میں اترے گی

پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان دوسرا ٹی 20 میچ آج جوہانسبرگ میں کھیلا جائے گا۔

قومی ٹیم گزشتہ میچ کے فاتح الیون کے ساتھ میدان میں اترے گی جبکہ میزبان ٹیم میں ایک سے دو تبدیلیوں کا امکان ہے۔

جنوبی افریقا اور پاکستان کی ٹیمیں ایک بار پھر جوہانسبرگ کے میدان میں مدمقابل ہوں گی، گزشتہ میچ میں مہمان ٹیم نے میزبان حریف کو 4 وکٹ سے شکست دی تھی۔

سیریز کے دوسرے میچ میں بھی بیٹسمینوں کے چھائے رہنے کا امکان ہے۔

جوہانسبرگ کے گراؤنڈ پر آج پھر چھکوں اور چوکوں کی برسات ہوگی اور ہوسکتا ہے کہ سیریز کے دوران ایک اور ہائی اسکورنگ میچ کرکٹ لورز کو دیکھنے کو ملے۔

ذرائع کے مطابق پہلے میچ کی فاتح ٹیم پاکستان میں کسی تبدیلی کا امکان نہیں تاہم یہ ممکن ہے کہ بیٹنگ آرڈر بدل دیا جائے۔

دوسری طرف جنوبی افریقی ٹیم سیریز کے پہلے میچ شکست کا بدلہ لینے کے میچ فائنل الیون میں ایک سے 2 تبدیلیاں کرسکتی ہے، لیکن اس کا فیصلہ بھی ٹاس سے پہلے ہی کیا جائےگا۔

سیریز کا دوسرا میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 5 بجے شروع ہوگا۔

اس سے قبل دونوں ٹیموں کے درمیان 3 ایک روزہ میچوں کی سیریز ہوچکی ہے جو پاکستان نے 2۔1 سے اپنے نام کرلی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.