اسپین کے جنوبی حصے میں تیز ہواؤں کے باعث جنگلات میں لگی آگ پر قابو پانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ ایک ہزار سے زائد افراد اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوگئے۔ آگ پر قابو پانے کی کوشش کے دوران فائر فائٹر ہلاک ہوگیا۔
اسپین کے سیئرا برمیجا ماؤنٹین کے جنگلات میں بدھ کو لگنے والی آگ تقریباً 9 ہزار ایکڑ تک پھیل چکی ہے۔
غیر معمولی تیز ہوائیں اور شدید گرم موسم کے باعث ریسکیو اہلکاروں کو آگ پر قابو پانے میں پریشانی کا سامنا ہے، جبکہ 60 سے زائد طیاروں کی مدد سے آگ بجھانے کی کوشش کی جارہی ہے۔
حکام کے مطابق آگ جان بوجھ کر لگائے جانے کا امکان ہے، جس کی مزید تحقیقات کی جاری ہیں۔
Comments are closed.