چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا سے بحرین کے کمانڈر نیشنل گارڈ جنرل شیخ محمد بن عیسیٰ الخلیفہ نے ملاقات کی ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ندیم رضا اور جنرل شیخ محمد کی ملاقات میں دوطرفہ پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں سلامتی اور دفاعی تعاون کو مزید تقویت دینے کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق موجودہ بین الاقوامی اور خطے کی سلامتی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر معزز مہمانوں نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی قربانیوں کا اعتراف کیا۔
Comments are closed.