لاہور: وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویز الہی نے کہا ہے کہ اب اگر جنرل (ر)باجوہ کے خلاف کوئی بات کی گئی تو سب سے پہلے میں بولوں گا، میری پارٹی بولے گی۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہاکہ جنرل(ر)فیض ہمارے خلاف تھے، میں نے جنرل(ر)باجوہ کو فیض کے بارے میں بتایا تو فیض نے کہا کہ عمران خان کا حکم ہے، جب خان صاحب جنرل (ر)باجوہ کے خلاف بات کر رہے تھے، تو مجھے بہت برا لگا۔
انہوں نے کہاکہ جنرل (ر)باجوہ ہمارے محسن ہیں، محسنوں کے خلاف بات نہیں کرنی چاہیے، میں سمجھتا ہوں کہ جنرل (ر) باجوہ کے ان پر بہت احسانات ہیں، احسان فراموشی نہ کی جائے۔
چودھری پرویز الہی نے کہا کہ جنرل (ر) فیض نے بہت زیادتیاں کیں، ہمیں اندر کرنے کی کوشش کی، ہمارے خلاف تھے، عمران خان تو مونس الہی کو ساتھ نہیں بٹھاتے تھے، اس کے باوجود ہم نے عمران خان کا بھرپور ساتھ دیا۔
انہوں نے مزید کہاکہ جب عمران خان نے کہا کہ اسمبلی توڑ دو تو ہم نے فورا حامی بھر لی، ہم عمران خان اورپی ٹی آئی کے مخالف نہیں ساتھی ہیں لیکن اپنے محسنوں کو فراموش نہیں کر سکتے۔
Comments are closed.