اتوار 2؍صفر المظفر 1445ھ20؍اگست 2023ء

جناح یونیورسٹی برائے خواتین میں 7 ہزار سے زائد طالبات زیرِ تعلیم ہیں، یمنیٰ شیزوکا صدیقی

جاپان پاکستان خواتین ایسوسی ایشن کی صدر یمنیٰ شیزوکا صدیقی نے کہا ہے کہ پاکستان میں خواتین کی تعلیم کے قائداعظم کے خواب کو عملی جامہ پہنانے میں الحاج ریاض الدین احمد کی تعلیمی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکے گا۔

جناح یونیورسٹی برائے خواتین میں 76 ویں جشن آزادی کی رنگا رنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جناح یونیورسٹی برائے خواتین میں 7 ہزار سے زائد بچیاں اعلیٰ تعلیم حاصل کر کے نہ صرف اپنے خاندان بلکہ پاکستان کے مستقبل کی بنیادوں کو مضبوط کر رہی ہیں۔

یمنیٰ شیزوکا صدیقی نے یونیورسٹی کے چانسلر وجیہ الدین احمد اور وائس چانسلر ڈاکٹر نعیم الرحمٰن کی خدمات کی بھی تعریف کی۔

اس موقع پر طالبات نے تحریکِ آزادی کے اکابرین اور قائداعظم محمد علی جناح کو زبردست انداز میں خراجِ تحسین پیش کیا۔

طالبات نے منفرد ٹیبلو کے ذریعے تحریکِ پاکستان کی جدوجہد اور آزادی کے اہم مناظر کو تاریخ کے تناظر میں پیش کیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.