سابق وزیراعظم عمران خان کی 9 مئی کو گرفتاری کے بعد جناح ہاؤس پر شرپسندوں کے حملے کی تفصیلات منظرِ عام پر آگئیں۔
دوپہر 2 بج کر 35 منٹ سے 2 بج کر 40 منٹ تک مظاہرین زمان پارک میں جمع ہونا شروع ہوئے۔
اُس دن 2:55 سے 3:20 کے دوران یاسمین راشد اور دیگر قائدین لبرٹی چوک پہنچے اور سہ پہر 4 بج کر 5 منٹ پر مشتعل ہجوم نے کینٹ کا رُخ کیا۔
لاہور میں 4:05 پر پہلے سے شرپسندوں کا ایک ٹولہ شیرپاؤ برج پر پہنچا ہوا تھا اور 25 سے 30 افراد پر مشتمل ٹولے نے شام 5:15 پر جناح ہاؤس پر پہلا دھاوا بولا۔
کچھ ہی منٹس بعد5:27 پر شرپسند جناح ہاؤس پر بڑھتی تعداد کے ساتھ دوبارہ داخل ہوئے اور 5:30 سے 6 بجے تک شرپسندوں نے جناح ہاؤس میں توڑ پھوڑ کی اور شدید نقصان پہنچایا۔
شام 6 بج کر 7 منٹ پر جناح ہاؤس کو مکمل جلا دیا گیا جس کے بعد 6:10 پر فورٹریس سے شرپسندوں کی مزید تعداد جناح ہاؤس پہنچی اور 6:13 پر ایک اور جتھہ دھرم پورہ سے جناح ہاؤس پہنچا۔
تقریباً 2 ہزار لوگوں نے 6:30 سے 7:55 تک جناح ہاؤس کو مکمل تباہ کردیا اور تباہی کا یہ سلسلہ رات 8 بجے تک جاری رہا۔
اس حوالے سے سامنے آنے والی تفصیلات کے مطابق جناح ہاؤس پر پوری منصوبہ بندی اور کوارڈینیشن کے ساتھ منظم طریقے سے حملہ کیا گیا۔
شرپسندوں نے ملٹری انجینئرنگ سروسز کے دفتر پر بھی حملہ کیا اور تقریباً 200 سے زائد جگہوں پر 2 سے 3 گھنٹے میں شرپسندوں نے ملک میں تباہی مچائی
Comments are closed.