اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عسکری تنصیبات پر حملوں کے مقدمات قانون کے مطابق فوجی عدالت میں چلیں گے،9 مئی کے واقعات میں کسی بے گناہ سے زیادتی نہیں ہوگی اور کوئی مجرم بچ نہیں پائے گا۔
وزیر اعظم نے کہاکہ کابینہ نے کمیشن آف انکوائریز ایکٹ 2017ء کے تحت آڈیو لیکس کمیشن قائم کیا، عمران نیازی نے اپنی ضد اور انا کی وجہ سے ملک کو بہت نقصان پہنچایا، عمران نیازی نے جو ملک کو نقصان پہنچایا اس کی مثال نہیں ملتی۔
انہوں نے مزید کہاکہ 9 مئی کو عمران نیازی کے حکم پر اس کے جتھوں نے دہشت گردی کی، عمران نیازی نے وہ کر دکھایا جو 75 سال میں دشمن نہ کرسکا تھا، 9 مئی کے واقعات ہمیں ہمیشہ ذہنی کوفت میں مبتلا رکھیں گے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ 9 مئی کے واقعات کی منصوبہ بندی کرنے والے بھی قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکیں گے ، اکسانے، نعرے لگانے اور توڑ پھوڑ میں ملوث کوئی شخص نہیں بچےگا۔
Comments are closed.