ہفتہ 20؍ذیقعد 1444ھ10؍جون 2023ء

جناح اسپتال میں پیدائش کے ایک گھنٹے بعد ہی بچی اغوا

جناح اسپتال کراچی کے گائینی وارڈ میں رات گئے نوزائیدہ بچی کو ایک خاتون لے اڑی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی ہے، اغوا کار خاتون کی تلاش جاری ہے۔

جناح اسپتال کے شعبہ زچہ بچہ میں رات ایک بجے آپریشن کے ذریعے پیدا ہونے والی بچی کو رات 2 بجے خاتون اغوا کرکے لے گئی۔

اسپتال حکام کے مطابق ماں کے سونے کے بعد بچی مبینہ طور پر اغوا ہوئی ہے، جس کے بعد والدین نے پولیس کو اسپتال میں طلب کرلیا۔

پولیس نے واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی، فوٹیج میں خاتون کو اسپتال کے مین گیٹ سے نکلتے اور مختلف راستوں پر چلتے دیکھا جا سکتا ہے، جبکہ فوٹیج میں خاتون کے ہاتھ میں بچی بھی دیکھی جاسکتی ہے۔

سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) ضلع جنوبی اسد رضا کہتے ہیں بچی کے والدین بلدیہ یوسف گوٹھ کی رہائشی ہیں۔ والد محمد اسماعیل سے پولیس رابطےمیں ہے۔

 سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے خاتون کی تلاش جاری ہے جبکہ والدین اسپتال انتظامیہ کےخلاف مقدمہ درج کروانا چاہتے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.