مسلم لیگ نون کے رہنما ملک احمد خان کا کہنا ہے کہ آج ملک میں جمہوری اقدار کو پامال کیا جا رہا ہے۔
لاہور کی بینکنگ کورٹ کے باہر مسلم لیگ نون کے رہنما عطاء تارڑ کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ملک احمد خان نے یہ بات کہی۔
انہوں نے کہا کہ ایک الزام بھی عدالت میں ثابت نہیں ہو سکا، احتساب کے نام پر ایک شخص کو وزیر بنایا گیا۔
ملک احمد خان کا یہ بھی کہنا ہے کہ عدالتوں میں آج تک آپ کے الزامات ثابت نہیں ہو سکے، آپ کا ایجنڈا لوگوں کی زبان بند کرنا ہے۔
Comments are closed.