سابق رکن قومی اسمبلی جمشید دستی نے اپنی شادی سے متعلق دو کڑی شرائط کا اعلان کردیا۔
مظفر گڑھ میں میڈیا سے گفتگو میں جمشید دستی نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت چلی جائے اور مہنگائی کنٹرول ہوتو شادی کرلوں گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس دور میں شادی نہیں کرسکتا، دعا کریں عید کے بعد یہ حکومت چلی جائے۔
جمشید دستی نے یہ بھی کہاکہ ایم این اے تھا تو شادی ہونے کے چانس بھی لگ رہے تھے، منہگائی کے باعث اپنے ولیمے میں دال کھلانے کے پیسے بھی نہیں۔
یاد رہے کہ جمشید دستی نے جنوری میں اعلان کیا تھا کہ وہ مارچ 2021 میں شادی کرلیں گے۔
Comments are closed.