جمعہ9؍ شوال المکرم 1442ھ21؍مئی 2021ء

جماعت اسلامی کراچی کا 23 مئی کو فلسطین مارچ کا اعلان

جماعت اسلامی نے مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی، اسرائیلی جنگی جرائم اور وحشیانہ بمباری کے خلاف کراچی میں 23 مئی بروز اتوار شارع فیصل پر عظیم الشان فلسطین مارچ کا اعلان کر دیا۔

ادارہ نورِ حق میں پریس کانفرنس کرتے ہوئےامیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ فلسطین کے مسئلے پر اقوام متحدہ خاموش ہے امریکہ پھر دھوکہ دے رہا ہے او ائی سی نے مذمت تو کی ہے عملی کردار ادا نہیں کیا دنیا کا آج سب سے بڑا مسئلہ اسرائیل ہے سازش کے تحت اسے فلسطین کی سرزمین پر بٹھایا گیا اسرائیل بیت المقدس پر قبضہ کرنا چاہتا ہے  یہودی بستیاں بسائی جارہی ہیں اور فلسطنیوں کو زبردستی نکالا گیا۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل بدمست ہاتھی بنا ہوا ہے  میڈیا ہاوسسز بھی محفوظ نہیں ہیں دنیا بھر میں مظاہرے ہورہے ہیں دنیا بھر کے با ضمیرلوگ  فلسطینوں کے لئے سراپا احتجاج ہیں اسلامی ممالک اپنا کردار ادا نہیں کررہے ہر طرح سے فلسطین کے مظلوم عوام کا ساتھ دینا چاہییے حکومت پاکستان کا جو کردار عالم اسلام میں ہے اس اعتبار سے قرار داد اور ٹوئیٹ کرنے سے کچھ حاصل نہیں ہوگا پاکستان کو چاہئیے کہ عالم اسلام کے رہنماوں کو بلائیں تمام عالم اسلام کے ارمی چیفس کو بھی اپنا اجلاس بلانا چاہئیے حکومت ایسا رول ادا کرے تو ھم سمجھے گے کہ حکومت فلسطین سے مخلص ہیں۔

حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ ہم حماس کے کردار پر خوش ہیں حماس کے خلاف دنیا بھر میں ہونے والے پروپیگنڈہ کو مسترد کرتے ہیں آج حماس اور مذاحمتی قوتوں کے ساتھ دینے کی بات کرتے ہے اسرائیل کو منہ کی کھانا پڑے گی جماعت اسلامی فلسطنیوں کے ساتھ ہے  اتوار 23 مئی شام 4 بجے شاہراہِ فیصل پر فلسطنیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے فلسطین مارچ ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکہ اور اسرائیل دنیا کے سب سے بڑے دہشت گرد ہیں امریکہ کے سامنے ہاتھ جوڑنے والے حکمرانوں کو مسلمانوں کا ہمدرد نہیں سمجھتے ،فلسطین مارچ میں تمام مکاتب فکر کو شرکت کی دعوت دیتے ہیں یہ مارچ دہشت گردی کے خلاف اور مظلوموں سے اظہار یکجہتی کے لئے ہے جماعت اسلامی کے تحت فلسطین فنڈ قائم کردیا گیا ہےعوام دل کھول کر فلسطین فنڈ میں عطیات دیں۔

You might also like

Comments are closed.