جماعتِ اسلامی کراچی نے شہر میں بڑھتے ہوئے جرائم کے خلاف مختلف مقامات پر احتجاج کیا۔
مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ صحافی اطہر متین کے قاتلوں کو فی الفور گرفتار کر کے سزادی جائے۔
مظاہرے میں جماعت اسلامی کے قائدین اور کارکنان شریک تھے، جنہوں نے صحافی اطہر متین کو بہادری کی علامت قرار دیا۔
کلفٹن 2 تلوار پر مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ڈیڑھ ماہ میں 12 ہزار سے زائد وارداتیں ہوئیں۔
انہوں نے کہا کہ شہر میں 16 افراد ڈکیتوں کے ہاتھوں قتل ہوئے، سندھ حکومت اور پولیس مجرموں کی پشت پناہی کر رہی ہے، نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔
حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ وزراء، افسران اور اہم شخصیات کی سیکیورٹی واپس لی جائے تاکہ انہیں عوام کی تکلیف کا اندازہ ہوسکے۔
Comments are closed.