ہفتہ10؍شوال المکرم 1442ھ 22؍ مئی 2021ء

جماعت اسلامی کا عوامی سرگرمیاں ملتوی کرنے کا اعلان

جماعت اسلامی پاکستان نے ملک میں کورونا وائرس کی صورتحال کے پیش نظر عوامی سرگرمیاں ملتوی کرنے کا اعلان کردیا۔

جماعت اسلامی کے ترجمان قیصر شریف نے کہا کہ تمام بڑے پروگرام کورونا وائرس کے باعث ملتوی کردیے گئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ وبائی مرض کے پھیلاؤ کی شدت کے پیش نظر منصورہ لاہور میں مرکزی تربیت گاہ کا سلسلہ بھی معطل رہے گا۔

ترجمان جماعت اسلامی نے یہ بھی کہا کہ تنظیمی سرگرمیاں بھی ایس او پیز کو سامنے رکھ کر انجام دی جائیں گی۔

چند روز قبل جماعت اسلامی نے راولپنڈی میں جلسہ عام کیا تھا، جس کے منتظمین کے خلاف پنجاب حکومت نے مقدمہ درج کیا تھا۔

پنجاب حکومت کا کہنا تھا جماعت اسلامی نے لیاقت باغ میں جلسہ حکومتی اجازت کے بغیر کیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.