امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے 31 اکتوبر کو اسلام آباد میں بے روزگار نوجوانوں کے تاریخی مارچ کا اعلان کردیا۔
اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت (پی ٹی آئی) حکومت مصنوعی آکسیجن پر چل پر رہی ہے، بیساکھیاں ہٹ جائیں تو انجام بلوچستان حکومت جیسا ہو گا۔
امیر جماعت اسلامی کا یہ بھی کہنا تھا کہ گزشتہ تین برسوں میں ملک کے ہر شعبے کو برباد کیا گیا، ادارے کمزور اور بیڈ گورننس کی تاریخ رقم ہوئی۔
انہوں نے معاشی صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ حکمرانوں نے ملکی معیشت کو آئی ایم ایف کے تابع کردیا ہے، ڈالر کی پرواز اور روپیہ کی تنزلی کا سفر جاری ہے۔
سراج الحق کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے کشکول توڑنے کے دعوے دھرے رہ گئے، جماعت اسلامی ملک کو لوٹنے والوں کا کڑا احتساب چاہتی ہے۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ 31 اکتوبر کو اسلام آباد میں بے روزگار نوجوانوں کا تاریخی مارچ ہوگا۔
Comments are closed.