منگل 14؍شعبان المعظم 1444ھ7؍مارچ 2023ء

جماعت اسلامی نے کراچی میں 11 یوسیز پر بلدیاتی انتخاب کرانے کیلئے درخواست دائر کردی

جماعت اسلامی نے کراچی کی 11 یونین کونسلوں پر بلدیاتی انتخاب کرانے کے لیے سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے 11 یوسیز پر امیدواروں کے انتقال کے باعث الیکشن ملتوی کردیے تھے۔

درخواست گزار کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کو 11 یوسیز پر جلد بلدیاتی انتخابات کرانے کا حکم دیا جائے۔

عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ الیکشن میں تاخیر کو غیرقانونی اور شہریوں کو بنیادی حقوق سے محروم رکھنے کی کوشش قرار دیا جائے۔

سندھ ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں الیکشن کمیشن اور صوبائی حکومت کو فریق بنایا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.