جمعرات 18؍ذیقعد 1444ھ8؍جون 2023ء

جماعت اسلامی نے میئر کے انتخاب سے قبل بلدیاتی قانون میں ترمیم کو چیلنج کردیا

جماعت اسلامی نے میئر کے انتخاب سے قبل بلدیاتی قانون میں ترمیم کو سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔

درخواست کے مطابق ترمیمی ایکٹ کے تحت غیر منتخب افراد کو چیئرمین یا میئر بنانے کی منظوری دی گئی ہے، بلدیاتی قانون کے مطابق میئر منتخب نمائندوں میں سے ہونا چاہیے۔

درخواست گزار کا کہنا ہے کہ آئین وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے اسٹرکچر کو واضح کرتا ہے۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ حالیہ ترمیم کے تحت جاری کردہ 24 مئی کا نوٹی فکیشن غیر قانونی قرار دیا جائے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.