لاہور:امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی ملک میں جاری مفاد پرستانہ سیاست کو مسترد کرتی ہے ۔
موقع پرست سیاستدانوںنے سیاست کو گندا کر دیا ہے وہ اپنی کرپشن کی کمائی اور طاقت کے بل بوتے پر پورے انتخابی نظام کو یرغمال بنائے ہوئے ہیں ۔
حکومت اور اپوزیشن ہوش کے ناخن لیں اور انتشار کی سیاست سے باز آجائیں۔انہوں نے کہا کہ ملک کے حالات دن بدن خراب سے خراب تر ہوتے چلے جا رہے ہیں، اگر بروقت ان پر قابو نہ پایا گیا تو نقصان کے ذمہ داران خود ہی اپنے کردار کا تعین کر لیں۔
یوں محسوس ہوتا ہے کہ جیسے ماضی سے پاکستان پیپلز پارٹی ، مسلم لیگ نون اور پاکستان تحریک انصاف نے کچھ نہیں سیکھا ، ایک مرتبہ پھر سے ملک کے اندر نوے کی دہائی والی سیاست کی جا رہی ہے ۔
جمہوری رویوں کو اختیار کیا جانا چاہئے۔آج ملک میں جو جمہوریت نظر آرہی ہے اس کے استحکام کے لئے بڑی قربانیاں دی گئیں ہیں۔ وقت کا تقاضا ہے کہ افہام و تفہیم سے کام لیا جائے ۔
انہوں نے کہا کہ سب کو آئین و قانون کا احترام کر نا چاہئے ۔ قانون کی بالادستی کو یقینی بنا کر ہی دنیا میں عزت و وقار پیدا کیا جا سکتا ہے ، مگربد قسمتی سے وزیر اعظم عمران خان اور ان کی ٹیم عدلیہ کا احترام کرتی ہے اور نہ ہی الیکشن کمیشن کی بات سنتی ہے ۔
نا اہلوں کا ایک ٹولہ ہے جس کے پاس اہلیت اور صلاحیت نام کی کوئی بھی چیز نہیں ۔محمد جاوید قصوری نے مزید کہا کہ قوم نے تینوں بڑی جماعتیں کو آزما لیا ،یہ سب ایک ہی تھیلی چٹے بٹے ہیں۔
ان سے کی سیاست محض مفادات کے اردگرد گھومتی ہے ۔عوام کو درپیش مسائل اور ان کے حل کی کسی کو بھی فکر نہیں۔ صرف اور صرف جماعت اسلامی ملک و قوم کو درپیش مسائل کی دلدل سے نکال سکتی ہے ۔
Comments are closed.