being honest about wanting hookup reddit app for plane hookups is there a real hookup app cougar hookup in louisiana best hookup subredduts

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اشتعال انگیز کوششوں پر سخت کارروائی کی جائے گی،وزیر اعظم

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اداروں کو سیاست میں گھسیٹنے کی کوششوں کو بھرپور مذمت کرتے ہیں،آئین اور قانون کے تحت  اشتعال انگیز کوششوں پر سخت کارروائی کی جائے گی۔

وزیر اعظم نے کہا کہ اداروں کے خلاف پراپیگنڈے اور عوام کو دھڑوں میں تقسیم کرنے کی مزموم سازش بے نقاب ہو چکی ہے،عمران خان چاہتا ہے کہ یہاں انارکی ہو، ہم سب کو ملک کر اس فتنے سے ملک کی حفاظت کرنی ہے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ حکومت کو ورثے میں انتظامی و معاشی مسائل، قرضے اور سیاست بچانے کیلئے لئے گئے غلط فیصلوں کے خطرناک معاشی مسائل ملے،میں نے کبھی زندگی میں ہار ماننا نہیں سیکھا،ہمیںماضی کو پیچھے چھوڑ کر پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے مل کر کام کرنا ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ اتحادیوں کے تعاون سے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کر رہے ہیں،ہم اتحادی حکومت ہیں، ماضی کو پیچھے چھوڑ کر پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے مل کر کام کرنا ہے آپ کسی بھی وقت مجھ سے براہِ راست رابطہ کر سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ میری بطور خادم ِ پاکستان پارلیمانی پارٹی سے پہلی ملاقات ہے،مصنوعی مینڈیٹ والی گورنمنٹ کو انکے گھمنڈ اور غرور کی وجہ سے شکست ہوئی،ہماری حکومت کو ورثے میں انتظامی و معاشی مسائل، قرضے اور سیاست بچانے کیلئے لئے گئے غلط فیصلوں کے خطرناک معاشی مسائل ملے،میں نے کبھی زندگی میں ہار ماننا نہیں سیکھا،ملک میں اشعال انگیز بیانات اور جھوٹے پراپیگینڈے سے انتشار پھلانے کی مزموم کوشش کی جارہی ہے۔

You might also like

Comments are closed.