ڈھاکہ: جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے سابق امیر مقبول احمد 83 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔
تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے موجودہ امیر ڈاکٹر شفیق الرحمن نے فیس بک پر ایک پوسٹ کے ذریعے سابق امیر جماعت اسلامی بنگلہ دیش مقبول احمد کے انتقال کی تصدیق کی۔ انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ڈاکٹر مقبول ڈھاکہ کے مقامی اسپتال کے آئی سی یو میں زیر علاج تھے، وہ منگل کی دوپہر اس دنیا سے رخصت ہوگئے۔
مقبول احمد جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے تیسرے امیر تھے، انہوں نے بنگلہ دیشی حکومت کی جانب سے سابق امیر مطیع الرحمن کو پھانسی دینے کے بعد امیر منتخب کیا گیا تھا، وہ 2019 تک اس منصب پر فائض رہے، مقبول احمد طویل عرصہ تک جماعت اسلامی کے قائم مقام امیر بھی رہے، وہ جماعت اسلامی کی اعلی قیادت کے جیل میں ہونے کے باعث 2010 سے 2016 تک قائم مقام امیر رہے، مقبول احمد پیشے کے لحاظ سے استاد تھے۔
Comments are closed.