بدھ 24؍ذیقعد 1444ھ14؍جون 2023ء

جماعتِ اسلامی کی میئرکراچی کے الیکشن پر حکمِ امتناع کی درخواست مسترد

سندھ ہائی کورٹ نے میئر کراچی کے الیکشن سے متعلق جماعتِ اسلامی کی حکمِ امتناع کی درخواست مسترد کر دی۔

عدالتِ عالیہ میں میئر کراچی کے براہِ راست انتخاب پر قانون سازی کے خلاف امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی و میئر کے امیدوار حافظ نعیم الرحمٰن کی درخواست کی سماعت ہوئی۔

سندھ ہائی کورٹ نے قرار دیا کہ سماعت سے میئر الیکشن کا شیڈول متاثر نہیں ہو گا۔

امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ ایسا انتخاب جس میں لوگوں کو آنے ہی نہ دیا جائے وہ کالعدم ہونا چاہیے۔

عدالتِ عالیہ نے جماعتِ اسلامی کی درخواست کی سماعت 22 جون تک ملتوی کر دی۔

واضح رہے کہ کل (15 جون کو) کراچی کے میئر اور ڈپٹی میئر کا انتخاب ہو گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.