بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

جلسہ فتح جنگ، بچے نے اسٹیج پرآکر مریم نواز سے کیا کہا؟

پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز  نے گزشتہ روز فتح جنگ میں کئے گئے جلسے کے دوران اپنے ننھے سے فین سے بھی ملاقات کی۔

مریم نواز کی فتح جنگ کے جلسہ گاہ میں ایک معصوم فین سے ملاقات کی تصویریں لیگی رہنما ثانیہ عاشق کی جانب سے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی ہیں۔

ثانیہ عاشق کا اِن تصویروں کے کیپشن میں بتانا ہے کہ ’یہ چھوٹا سا بچہ مریم نواز کے ساتھ سیلفی بنوانے کے لیے اسٹیج پر آیا تھا، بچے نے مریم نواز سے کہا کہ وہ نواز شریف سے محبت کرتا ہے۔‘

اِن تصویروں میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مریم نواز ایک تصویر میں خوشگوار موڈ میں غور سے بچے کی بات سُن رہی ہیں اور دوسری تصویر میں انہوں نے بچے کے سر پر دستِ شفقت رکھا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز مریم نواز کی جانب سے فتح جنگ میں کامیاب جلسہ کیا گیا تھا۔

مریم نواز کا جلسے سے خطاب کے دوران کہنا تھا کہ بے فیض ہوتے ہی عمران خان کی حکومت دھڑام سے گر گئی، عمران خان کے نیچے سے کرسی کھسکی ہے تو اوپر سے دماغ ہل گیا ہے، یہ ہر روز ایک نیا جھوٹ بولتا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.