وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ توقع ہے جلد شراکت داروں کے تعاون سے پولیو کو ختم کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور بل گیٹس میں ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں پولیو کے خاتمے کی مہم اور کرونا وبا کے تناظر میں صحت عامہ کو درپیش چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم نے بل اینڈ ملینڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ملک سے پولیو کا خاتمہ ہماری ترجیحات میں شامل ہے کورونا کے باوجود ملک بھر میں پولیو خاتمے کی مہم کو مزید تیز کیا گیا۔
Prime Minister @ImranKhanPTI spoke with @BillGates, Co-Chair of the Bill & Melinda Gates Foundation (BMGF) pic.twitter.com/EHzFARa6ef
— Prime Minister’s Office, Pakistan (@PakPMO) June 24, 2021
وزیراعظم نے کہا کہ پولیو کے خاتمے کیلئے 7 سے 11 جون تک خصوصی مہم چلائی گئی مہم کے دوران 3 کروڑ 30 لاکھ بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلائے گئےامید ہے جلد شراکت داروں کے تعاون سے پولیو کو ختم کریں گے۔
Comments are closed.