بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

جعلی پینشن اسکینڈل، نیب کو نوٹس جاری

کراچی کی احتساب عدالت نے 3 ارب 20 کروڑ روپے کے جعلی پینشن اسکینڈل میں نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 8 اکتوبر تک جواب طلب کرلیا۔

جعلی پینشن اسکینڈل میں گرفتار سابق ڈپٹی سیکریٹری فنانس عامر ضیاء سمیت دیگر 84 ملزمان کے خلاف ریفرنس کی سماعت کراچی کی احتساب عدالت میں ہوئی۔

ریفرنس میں گرفتار سابق ڈپٹی سیکریٹری فنانس عامر ضیا سمیت دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔

سماعت کے دوران ملزم ریاض کی جانب سے ریفرنس کے دائرہ اختیار سے متعلق درخواست دائر کی گئی۔

درخواست میں کہا گیا کہ نیب قوانین میں نئی ترمیم کے بعد ریفرنس کی سماعت حیدرآباد میں ہونی ہے۔

عدالت نے درخواست پر نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 8 اکتوبر تک جواب طلب کرلیا۔

احتساب عدالت نے ریفرنس کی آئندہ سماعت 8 اکتوبر تک ملتوی کردی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.