لاہور:گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے وزیراعظم شہباز شریف کو خط میں کہا ہے کہ انہیں حمزہ شہباز شریف کے غیر آئینی اقدام کیخلاف کارروائی سے کوئی نہیں روک سکتا۔
گورنر پنجاب نے وزیراعظم شہباز شریف کے بعد آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو بھی خط لکھ دیا،خطوط کی کاپی صدر مملکت کو بھیج وا دی ہے۔
عمر سرفراز چیمہ نے خط میں لکھا ہے کہ آرمی چیف سے پنجاب کی موجودہ صورتحال میں کردار ادا کرنے کی اپیل کی ہے۔آرمی چیف پنجاب میں آئینی فریم ورک پر عمل درآمد کیلئے کردار ادا کریں۔
گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ جلد غیر آئینی و غیر قانونی وزیر اعلیٰ سے دفاتر اور سرکاری وسائل کا قبضہ چھڑوایا جائے گا اور اونچی سے اونچی کرسی یا بڑے سے بڑا عہدہ ہمیشہ نہیں رہتا اور نہ انسان کو بڑا بناتا ہے۔
Comments are closed.