burley bike hookup is there a real hookup app my uber hookup what is the best gay hookup app best hookup apps that aren't a scam black gay hookup

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وزیراعظم کی پاکستان سمیت پوری امت مسلمہ کو عیدالفطر کی مبارک، نیک تمناوں اور خیرسگالی کے جذبات کا اظہار

اسلام آباد:وزیراعظم شہبازشریف نے پاکستان سمیت پوری امت مسلمہ کو عیدالفطر کی مبارک دیتے ہوئے ان کے لئے نیک تمناوں اور خیرسگالی کے جذبات کا اظہار کیا ہے۔

عید پر اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہاکہ رمضان المبارک کی بابرکت سعادتوں اور رحمتوں سے بھرپور ساعتوں کے بعد اللہ تعالی نے عید کا انعام عطا فرمایا ہے جو رب کریم کی بے پناہ عنایات کا مظہر ہے۔

صبر، ایثار اور قربانی کے اس ماہ مقدس نے ہمیں دوسروں کی تکالیف کا جو احساس عطا کیا ہے، اس کا تقاضا ہے کہ عید الفطر کی خوشیاں مناتے ہوئے ہم اپنے ارد گرد تمام نادار ومفلس اور ضرورت مند افراد اور خاندانوں کا خاص خیال رکھیں۔ یہ ہی اس دن کی حقیقی روح اور نبی رحمت کی سنت اطہر کا پیغام ہے۔

انہوں نے کہاکہ حکومت قوم کو لوڈشیڈنگ کے عذاب سے مکمل نجات دلانے کے لئے پرعزم ہے اور بھرپور کوششیں کررہی ہے۔ عید الفطرکے تین روز لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا حکم دیا ہے تاکہ اہل وطن عید کی خوشیاں بھرپور انداز میں مناسکیں۔

 انہوں نے کہاکہ عید الفطرکی خوشیوں اور پہلے سے مہنگائی سے پسی ہوئی عوام کی تکالیف کو مدنظر رکھتے ہوئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیاگیا۔ میرا اپنی قوم سے وعدہ ہے کہ ہمارا ہر دن، ہر پل اور ہر صلاحیت آپ کی زندگیوں میں آسانی لانے کے لئے صرف ہوگی۔ ہر آنے والے دن کے ساتھ آپ محسوس کریں گے کہ آپ کی حکومت کی محنت کے نتیجے میں آپ کی مشکلات میں کمی آرہی ہے۔

آج کے خوشیوں کے اس دن ہم اپنے فلسطین اور مقبوضہ جموں وکشمیر کے محکوم مسلمان بھائیوں اور بہنوں کو بھی یاد کرتے ہیں اور دعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالی انہیں ظلم وجبر واستبداد سے نجات دلائے اور آزادی کی نعمت سے سرفراز فرمائے۔ ہم اپنے افغان عوام کے لئے بھی نیک تمناوں کا اظہار کرتے ہوئے افغانستان میں پائیدار امن، ترقی اور خوش حالی کے لئے دعا گو ہیں۔

You might also like

Comments are closed.