ملک بھر میں جشن یومِ آزادی کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں۔
شہر شہر، گلی گلی زور و شور سے یومِ آزادی کا جشن بھرپور طریقے سے منانے کی تیاریاں جاری ہیں۔
بازاروں میں بچے اور بڑے سب ہی قومی پرچم اور بیجز کی خریداری میں مصروف ہیں جبکہ اس مرتبہ بھی شہری قومی پرچم اور اس کے رنگوں کی مناسبت سے کپڑے خرید کر رہے ہیں۔
آج مختلف شہروں میں خصوصی تقریبات کا بھی اہتمام کیا جا رہا ہے۔
حیدرآباد میں نجی اسکول انتظامیہ کی جانب سے ریلی نکالی گئی جس میں طلبا کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔
آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں بھی گلیوں کو جھنڈیوں اور قومی پرچموں سے سجا دیا گیا ہے۔
اقلیتی برادری بھی جشنِ آزادی کی تیاریوں میں پیش پیش ہے اور اس حوالے سے پشاور میں 2 مسیحی بھائیوں نے چاروں صوبوں کی موسیقی کو یکجا کر کے نیا گیت بنایا ہے۔
Comments are closed.