جمعہ9؍ شوال المکرم 1442ھ21؍مئی 2021ء

جسٹس فائز عیسیٰ نے توہین عدالت کی درخواستوں کا معاملہ پھر اٹھادیا

سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے توہین عدالت کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر نہ کرنے کا معاملہ پھر اٹھادیا۔

جسٹس فائز عیسیٰ نے استفسار کیا کہ توہین عدالت کی درخواستیں سماعت کے لیے کیوں مقرر نہیں ہوئیں؟، کیا سپریم کورٹ رجسٹرار کی مرہون منت ہے؟

انہوں نے رجسٹرار سپریم کورٹ کی جانب سے توہین عدالت کی درخواستیں سماعت کے لیے مقرر نہ کرنے کا معاملہ اٹھایا، جسٹس عمر عطا بندیال نے انہیں کل دلائل دینے کی ہدایت کردی۔

سرینا عیسیٰ نے کہا کہ فواد چوہدری نے عدالت کو اسکینڈلائز کیا، لیکن کوئی کارروائی نہیں ہوئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ یوسف رضا گیلانی و دیگر سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کی توہین عدالت کی سزائیں سنائی گئیں۔

بینچ کے سربراہ جسٹس عمرعطا بندیال نے جسٹس فائز عیسیٰ کو کل دلائل دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کل نظرثانی کیس سنیں گے تب تک باقی درخواستیں بھی مقرر ہوجائیں گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.