
جرمنی میں ایسٹرازینیکا ویکیسن استعمال کرنے بعد خون جمنے کے کیسز سامنے آنے پر دارالحکومت برلن میں ساٹھ سال سے کم عمر افراد میں ایسٹرازینیکا ویکسین کا استعمال روک دیا گیا۔
برلن میں جرمن وزیر صحت کا کہنا ہے کہ ساٹھ سال سے کم عمر افراد میں عارضی طور پر ایسٹرازینیکا ویکسین کا استعمال احتیاطاً روک رہے ہیں، وفاق کی جانب سے سرکاری ہدایات کا انتظار ہے۔
جرمنی میں ایسٹرازینیکا ویکسین لگوانے کے بعد خون میں کلوٹس بننے کے 30 سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جرمنی میں اب تک ایسٹرازینیکا ویکسین کی 26 لاکھ سے زائد خوراکیں استعمال کی گئی ہیں۔
Comments are closed.