جرمنی کے ایک سینئر سرکاری عہدیدار نے پچھلے برس اپنے ملک میں آنے والے سیلاب کے دوران ناقص مینجمنٹ کے سوالات پر استعفیٰ دے دیا۔
راجر لیوینٹز پچھلے 11 برس سے مغربی ریاست رائن لینڈ کے وزیر داخلہ تھے، انہوں نے مستعفی ہوتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے علاقے میں ہونے والی غلطیوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔
14 جولائی 2021 کو جرمنی اور بیلجیئم میں آنے والے سیلاب کی وجہ سے 230 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے تھے۔
سب سے زیادہ ہلاکتیں وزیر داخلہ راجر لیوینٹز کے علاقے میں ہوئی تھیں جن کی تعداد 134 تھی۔
لیوینٹز کو حالیہ ہفتے میں اس وقت شدید تنقید اور دباؤ کا سامنا کرنا پڑا جب پچھلے سال آنے والے سیلاب کی ایک ویڈیو دوبارہ وائرل ہونا شروع ہوئی۔
Comments are closed.