فٹ بال ورلڈ کپ میں جرمنی اور اسپین کے درمیان میچ دلچسپ مقابلے کے بعد ایک، ایک گول سے برابر ہوگیا، جرمنی کو ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچنے کیلئے اگلے مقابلے میں کوسٹاریکا کو ہرانا لازمی ہے۔
الخور کے البیت اسٹیڈیم میں اسپین اور جرمنی کے درمیان کھیلے گئے میچ میں دونوں جانب سے کھلاڑیوں کی ایک دوسرے کے گول پر حملے کی رفتار تیز تھی۔
پہلے ہاف میں گیند زیادہ تر اسپین کے پاس رہی مگر اُن کے کھلاڑی گول نہ کرسکے، وقفے تک مقابلہ صفر، صفر رہا، دوسرے ہاف کے 62 ویں منٹ میں اسپین کے ایلویرو موراٹا نے اسپین کی جانب سے گول کردیا۔
74ویں منٹ میں جرمنی کے جمال موسییالا کو گیند اسپین کے جال میں پہنچانے کا بہترین موقع ملا تھا جب وہ اور گول کیپر آمنے سامنے تھے مگر گول کیپر گیند کو روکنے میں کامیا ب ہوگئے۔
83 ویں منٹ میں جرمنی کے فیولکروگ نے تیز کک کے ذریعے جرمنی کے لیے مقابلہ برابر کردیا جس کے بعد کوئی ٹیم گول نہ کرسکی اور میچ ایک، ایک سے برابری پر ختم ہوا۔
Comments are closed.