پیر 22؍ربیع الاوّل 1445ھ9؍اکتوبر 2023ء

جرمنی اور آسٹریا نے فلسطین کی مالی امداد بند کردی

جرمنی اور آسٹریا نے فلسطین کیلئے مالی امداد بند کردی، یورپی یونین نے امداد پروگرام کا جائزہ لینے کیلئے ہنگامی اجلاس کل طلب کرلیا۔

اجلاس میں یورپی یونین فلسطین کیلئے مختص تمام ترقیاتی فنڈز کا جائزہ لے گا۔

جرمنی اور آسٹریا نے بڑھتی کشیدگی پر ردعمل دیتے ہوئے پہلے ہی فلسطین کی امداد بند کردی تھی۔

عالمی بینک نے کہا کہ اسرائیل فلسطین کشیدگی میں دونوں طرف انسانی جانوں کا المناک ضیاع، تباہی ہو رہی ہے۔

علاوہ ازیں تمام نئے بجٹ پروپوزلز کو غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردیا گیا ہے۔

یورپی یونین کے فیصلے کے دور رس نتائج ہوں گے کیونکہ اس کی وجہ سے فلسطین کیلئے مختص 69 کروڑ 10 لاکھ پاؤنڈ کی امداد متاثر ہوگی۔

رواں برس جرمنی نے 12 کروڑ 50 لاکھ پاؤنڈ امداد کا اعلان کیا تھا جسے معطل کردیا گیا ہے۔ آسٹریا نے بھی 10 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کی امداد روک دی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.