منگل 20؍محرم الحرام 1445ھ 8؍اگست 2023ء

جدہ مذاکرات کو یوکرین نے روس کیلئے دھچکا قرار دیدیا

سعودی عرب کی میزبانی میں یوکرین بحران پر جدہ میں ہونے والے مذاکرات کو یوکرین نے روس کے لیے دھچکا قرار دے دیا جبکہ روس نے جدہ مذاکرات کو مسترد کر دیا ہے۔

پریس بریفنگ میں یوکرینی حکام کا کہنا تھا کہ جدہ مذاکرات میں صرف یوکرین کے مجوزہ امن منصوبے پر ہی بات چیت ہوئی۔

یوکرین کا کہنا ہے کہ مذاکرات میں شریک تمام ممالک نے یوکرین کی آزادی و علاقائی سالمیت کی حمایت کی اور مذاکرات میں شریک ممالک نے آئندہ 6 ہفتوں میں ایک اور ملاقات پر اتفاق کیا ہے۔

واضح رہے کہ ہفتہ، اتوار کو ہونے والے دو روزہ جدہ مذاکرات میں امریکا، چین، بھارت سمیت 40 سے زائد ممالک نے شرکت کی تھی، جبکہ مذاکرات میں روس شریک نہیں تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.