آئرلینڈ کے محکمہ ریلوے کے فنانشل منیجر نے دعویٰ کیا ہے کہ اسے صرف کھانا کھانے اور اخبار پڑھنے کیلئے سال میں ایک لاکھ 30 ہزار ڈالر کی تنخواہ ملتی ہے۔
ڈرموٹ الیسٹر ملز نے کہا کہ 2014 میں اس نے کمپنی کے مالی معاملات میں بےضابطگیوں کی خبر اعلیٰ حکام تک پہنچائی جس کے بعد سے اسے تمام ذمہ داریوں سے سبکدوش کرکے نسبتاً کم مصروفیت والا کام دیا گیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ اب وہ دفتر میں زیادہ تر وقت کھانا کھانے اور اخبار پڑھنے میں صَرف کرتے ہیں اس کے باوجود انہیں ہر مہینے باقاعدگی سے چیک ملتا ہے۔
الیسٹر کا کہنا تھا کہ میں دو اخبار اور ایک سینڈوچ خرید کر دفتر جاتا ہوں، ای میلز دیکھتا ہوں، کوئی ای میل نہیں ہوتی تو سینڈوچ کھا کر اخبار پڑھنے بیٹھ جاتا ہوں۔
انہوں نے اعلیٰ حکام تک شکایت کی ہے کہ انہیں مفت کے پیسے مل رہے ہیں اور ان کی مہارت سے کام نہیں لیا جا رہا۔
اگلے سال کے اوائل میں اس معاملے پر سماعت ہوگی۔
Comments are closed.