جمعرات 8؍ شوال المکرم 1442ھ20؍مئی 2021ء

جج آفتاب آفریدی قتل کیس کی سائنسی بنیاد پرتحقیقات کی جا رہی ہیں، آئی جی خیبرپختونخوا

آئی جی پولیس خیبرپختونخوا ثنا اللّٰہ عباسی  کا کہنا ہے کہ جج آفتاب آفریدی قتل کیس کی سائنسی بنیاد پر تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

آئی جی خیبرپختونخوا نے جج قتل کیس سے متعلق جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  ایف آئی آر میں ورثا نے 8 افراد نامزد کیے ہیں۔

ثنا اللّٰہ عباسی نے کہا کہ  ڈی آئی جی مردان پولیس کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی ہے،  تفتیشی ٹیم میں سی ٹی ڈی کے اہلکار بھی شامل ہوں گے۔

جج آفتاب آفریدی پشاور سے اسلام آباد جارہے تھے۔

 آئی جی کے پی نے کہا کہ  کیس سے متعلق ذاتی تبصرہ اور تفتیش نہیں کر سکتا، 4 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ثنا اللّٰہ عباسی نے کہا کہ  جج قتل کیس میں ہر صورت انصاف ہوگا، واقعے میں ملوث ملزمان کو گرفتار کیا جائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.