پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ جب تک اختیارات ہر یوسی تک نہیں آئیں گے، تبدیلی نہیں آئےگی۔
حیدر آباد میں پارٹی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے کہا کہ کارکنان کو 6 دن کے دھرنے میں کامیابی پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔
انھوں نے کہا کہ آج سندھ میں کوئی ایسی جماعت نہیں جو لوکل گورنمنٹ پر بات نہ کر رہی ہو۔ پانچ سال قبل جو ہمارے 16 نکات تھے وہ آج تمام پارٹیز کہہ رہی ہیں۔ ہم نے احتجاج مؤخر کیا، باتیں نہیں مانی گئیں تو پھر لائحہ عمل بنائیں گے۔
مصطفیٰ کمال نے کہا کہ پہلے ٹیچر گھوسٹ ہوتے تھے اب اسکول ہی گھوسٹ ہوگئے۔
انھوں نے کہا کہ اپنے دور میں 300 ارب خرچ کیے، کراچی ترقی یافتہ شہروں میں شامل ہوگیا تھا۔
Comments are closed.