جمعہ 12؍ذیقعد 1444ھ2؍جون 2023ء

جبران ناصر کے اغوا پر HRCP کا تشویش کا اظہار

انسانی حقوق کمیشن پاکستان (ایچ آر سی پی) نے جبران ناصر کو اغوا کیے جانے کی اطلاعات پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری بیان میں ہیومن رائٹس کمیشن کا کہنا ہے کہ وکیل اور انسانی حقوق کے کارکن جبران ناصر کو مسلح افراد کی جانب سے اغوا کیے جانے کی اطلاعات پر تشویش ہے۔

کراچی میں جبران ناصر کو کچھ لوگ اپنے ہمراہ لے گئے، اہلیہ منشا پاشا نے ویڈیو بیان میں بتایا کہ سفید ڈبل کیبن گاڑی میں سوار مسلح افراد نے راستہ روکا اور جبران ناصر کو زبردستی اپنے ساتھ لے گئے۔

ایچ آر سی پی نے مطالبہ کیا کہ جبران ناصر کو بحفاظت فوری طور پر بازیاب کرایا جائے اور انہیں اغوا کرنیوالوں کو قانون کے مطابق انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔

واضح رہے کہ جبران ناصر کی اہلیہ اہلیہ منشا پاشا نے ویڈیو بیان میں بتایا کہ سفید ڈبل کیبن گاڑی میں سوار مسلح افراد نے ان کا راستہ روکا اور جبران ناصر کو زبردستی اپنے ساتھ لے گئے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.