جاپان کے شہر اماگاساکی میں ایک شخص نشے کی حالت میں یو ایس بی گم کر بیٹھا، اس یو ایس بی میں پورے شہر کے لوگوں کا ڈیٹا موجود تھا۔
شہری حکومت نے بتایا کہ 40 سالہ شخص ریسٹورنٹ میں شراب پینے کے بعد باہر سڑک پر سوگیا، جب وہ اٹھا تو اس کا بیگ غائب تھا جس میں فلیش ڈرائیو موجود تھی۔
مذکورہ شخص اس کمپنی میں ملازم ہے جو ٹیکس سے مستثنیٰ گھرانوں کو سہولتیں فراہم کرتی ہے۔
کمپنی ملازم منگل کو شہر کے انتظامی اور معلوماتی مرکز گیا اور وہاں سے تمام شہریوں کو ڈیٹا فلیش ڈرائیو میں کاپی کروایا۔
اس ڈیٹا میں 4 لاکھ 65 ہزار 177 شہریوں کے نام، تاریخ پیدائش، پتہ، ٹیکس تفصیلات، بینک اکاؤنٹ کے نام، نمبرز اور حکومتی وظائف کی تفصیلات تھیں۔
بدھ کو کمپنی ملازم نے فلیش ڈرائیو ڈھونڈی اور نہ ملنے پر پولیس کو شکایت درج کروائی۔
اسی دن کمپنی نے متعلقہ حکام کو اس بارے میں آگاہ کیا، فلیش ڈرائیو انکرپٹڈ ہے اور فی الوقت کسی قسم کے ڈیٹا لیک کی اطلاعات نہیں ہیں۔
جاپان میں یہ معاملہ اتنا سنگین ہے کہ اماگاساکی کے میئر اور دیگر عہدیداران نے گزشتہ روز نیوز کانفرنس میں شہریوں سے معذرت کی۔
Comments are closed.