جاپان میں مصروف ترین مصنفین کے لیے ایک انوکھا کیفے تیار کرلیا گیا ہے۔
جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو کے ایک نواحی علاقے کوئنجی میں ایک انوکھا کیفے بنایا گیا ہے، جسکا نام ’مسودہ لکھنے والا کیفے‘ رکھا گیا ہے۔
اس کیفے میں صرف ایسے لوگوں کو داخل ہونے دیا جاتاہے جوکہ کسی اہم تحریر کو لکھنے میں مصروف اور اُنہیں اپنا کام کم وقت میں مکمل کرنا ہو۔
یہ کیفے ایسے مصروف مصنفین کی حوصلہ افزائی کرکے ان کے مقررہ وقت پر انکا کام ختم کرنے میں ان کی مدد کرتا ہےاور ان کے آرام کا بھی ہر طرح سے خیال رکھتا ہے۔
اس کیفے کے مالک ٹاکویا کوائی کا کہنا ہے کہ’یہاں صرف ایسےمصنفوں کو مدعو کیا جاتا ہے جنہوں نے کم وقت میں زیادہ کام مکمل کرنا ہوتا ہےاور اسی لیے اس کیفے کے اندر کا ماحول کافی سنجیدہ ہےجہاں مصنف انتہائی توجہ سے اپنا کام وقت پر مقررہ وقت پر ختم کرنے کے لیے آتے ہیں‘۔
یہ کیفے جاپان میں چند روز پہلے ہی کھولا گیا ہے جہاں آدھے گھنٹے کا کرایہ 1ڈالر 32 سینٹ ہے۔
اس کیفے میں ملنے والی سہولیات میں کمپیوٹر ٹیبلز، مفت وائی فائی، چائے، کافی اور پانی مفت میں دستیاب ہے۔
اس کے علاوہ اگر کوئی مصنف چاہے تو وہ اپنا کھانا ساتھ لاسکتا ہے۔
Comments are closed.