جمعہ15؍ربیع الثانی 1444ھ11؍نومبر 2022ء

جاپان میں بے ذائقہ کینڈی متعارف کروا دی گئی

جاپانی ریٹیل اسٹورز چین، لاؤسن نے حال ہی میں ایک حیرت انگیز پروڈکٹ بے ذائقہ کینڈی متعارف کروائی ہے، جسے چبانے سے خالی پن کا احساس ہوتا ہے اور یوں لگتا ہے کچھ بھی نہیں کھایا۔

حالانکہ عام طور پر ہم جو کینڈیز کھاتے ہیں وہ میٹھی، نمکین اور مصالحے دار ذائقے کی حامل ہوتی ہیں، لیکن اب بے ذائقہ کینڈی بھی ملنے لگی ہیں۔ 

معروف ریٹیل اسٹور چین لاؤسن نے حال ہی میں سوچا کہ ایسی پروڈکٹ کو آزمایا جائے جس کا کوئی ذائقہ نہ ہو۔

اس مقصد کے لیے انہوں نے آجینو شینائی کو پیش کیا (جو ایک بے ذائقہ کینڈی ہے)۔ آپ تصور کرسکتے ہیں کہ جاپان میں مارکیٹیڈ فلیور کی کمی ہو تو لوگ اعتراض کرنے لگتے ہیں۔

آجینو شینائی میں صرف دو اجزا شامل ہوتے ہیں، جن میں چینی کے متبادل کے طور پر پولی ڈیکسٹروز اور آرگینک شوگر کا متبادل ایرایتھریٹول شامل ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.