جمعرات یکم رمضان المبارک 1444ھ23؍مارچ2023 ء

جاپان: صائمہ کامران کے تیسرے شعری مجموعے کی تقریبِ اجراء

معروف شاعرہ صائمہ کامران کے تیسرے شعری مجموعے کی اوساکا یونیورسٹی جاپان میں تقریبِ اجراء منعقد ہوئی۔

اوساکا یونیورسٹی جاپان میں اردو کے استاد پروفیسر میا موتو تاکاشی نے استقبالیہ کلمات پیش کیے۔

یونیورسٹی میں شعبۂ اردو کے صدر نشین اور ڈویژن آف فارن اسٹڈیز کے ڈین پروفیسر ڈاکٹر سویامانے نے صائمہ کامران کی شاعری کو لطیف انسانی جذبات اور سماجی شعور کا امتزاج قرار دیا۔

اس موقع پر صائمہ کامران نے منتظمین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اپنے تازہ شعری مجموعے میں سے منتخب کلام پڑھ کر سنایا۔

پروفیسر ڈاکٹر سویامانے نے صائمہ کامران کی شاعری کے منتخب حصوں کو جاپانی زبان میں فی البدیہ ترجمہ کر کے سنایا جسے جاپانی طلبہ نے بہت پسند کیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.