جمعرات 8؍ شوال المکرم 1442ھ20؍مئی 2021ء

جاپان: زلزلے کے بعد سونامی کی وارننگ جاری

جاپان میں مشرقی ساحل ہونشو کے قریب 7.2 شدت کے زلزلے کے بعد سونامی کی وارننگ جاری کردی گئی۔

جاپان کے سرکاری میڈیا کے مطابق شمال مشرقی جاپان میں 7.2 شدت کا زلزلہ آیا ہے۔

زلزلے کے بعد حکام کی جانب سے سونامی کا انتباہ جاری کیا گیا ہے۔ فوری طور پر کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے تاہم متاثرہ علاقے میں بجلی کی فراہمی منقطع ہوگئی ہے۔

سونامی کے خطرے کے پیش نظر ایک ساحلی علاقے کے قریب واقع ڈھائی ہزار گھروں پر مشتمل آبادی کو خالی کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

زلزلے کے جھٹکے دارالحکومت ٹوکیو میں بھی محسوس کیے گئے جہاں ریکٹر اسکیل پر شدت 3 ریکارڈ کی گئی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.