جمعرات 8؍ شوال المکرم 1442ھ20؍مئی 2021ء

جاپان: توگیگی میں SOPs کیساتھ اولمپک ٹارچ ریلے کا ویلکم

ٹوکیو اولمپکس کا کاؤنٹ ڈاؤن جاری ہے، 23 جولائی سے ہونے والے ایونٹ کی ٹارچ ریلے جاپان کے صوبے توگیگی پہنچی تو تمام تر ایس او پیز کے ساتھ ٹارچ ریلے کو ویلکم کیا گیا۔

جاپان کے 47 پری فیکچر میں توگیگی دوسرا مقام ہے جہاں ملتوی ہونے والے سمر اولمپکس کی مشعل چار ماہ تک رہے گی، کووڈ کی وجہ سےاس بار خاص احتیاطی تدابیر کی جارہی ہے اور ایس او پیز کا خیال رکھا جا رہا ہے۔

مشعل بردار اولمپک فلیم کو پیدل، کشتی، ویل چیئر اور بائیک پاسٹ کے ذریعے علاقے کے ٹیمپلز تک پہنچا تو ان کا شاندار استقبا ل کیا گیا۔

واضح رہے کہ جاپان میں کووڈ وائرس سے کم تباہی ہوئی لیکن امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ چوتھی ویو آسکتی ہے جس کے لئے ملک میں کورونا وائرس کی ویکسین لگانے کا کام تیز کر دیا گیا ہے۔

وزیر اعظم یوشیہدا سوگا نے 23 جولائی تک سمر گیمز کے آغاز سےقبل جون تک ملک کے 126 ملین افراد کے لئے ڈوز لینے کا وعدہ کیا ہے۔

ٹوکیو اولمپکس میں اس بار غیر ملکی تماشائیوں کو آنے کی اجازت نہیں ہوگی جبکہ کتنے جاپانی فینز ان ایونٹس کو دیکھ سکیں گے یہ بھی ابھی تک فیصلہ نہیں کیا جاسکا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.