جاپان کے جزیرے اوکی ناوا میں کورونا وائرس کیسز میں دُگنا اضافہ ہوگیا۔
اوکی ناوا میں اگست کے بعد سے اب تک کے سب سے زیادہ 623 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
کورونا کیسز بڑھنے پر حکام نے اوکی ناوا میں ہنگامی اقدامات پرغور شروع کردیا ہے۔ اس کے علاوہ جاپان کے مغربی حصے میں امریکی میرین کور اسٹیشن میں 182 افراد کا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔
اوکی ناوا کے گورنر کا کہنا ہے کہ ریجن میں کورونا وائرس کی چھٹی لہر کا سامنا ہے جس کی وجہ اومی کرون ویرینٹ کا پھیلاؤ ہے۔
اوکی ناوا میں امریکا کی 70 فیصد فوجی تنصیبات موجود ہیں۔ جاپان میں اب تک اومی کرون ویرینٹ کے 1191 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔
Comments are closed.