جاپان میں اولمپکس کی تیاریاں عروج پر ہیں، جاپانی حکومت کی جانب سے کورونا وائرس کی بھارتی ڈیلٹا ویرینٹ سے متاثرہ ملکوں کے لیے نئی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔
جاپانی میڈیا کے مطابق بھارت سمیت 6 ملکوں کے ایتھلیٹس کو جاپان آنے سے 7 دن قبل ہر روز اپنا کورونا وائرس کا ٹیسٹ کرانا ہو گا۔
تاحال 14 ہزار 657 جاپانی شہری کورونا وائرس کے باعث موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ یہاں 7 لاکھ 94 ہزار 457 کورونا مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں۔
دوسری جانب دنیا بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے سوا 3 لاکھ سے زائد نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ 7ہزار کے قریب کورونا مریض موت کے منہ میں پہنچ گئے۔
دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 18 کروڑ 15 لاکھ 60 ہزار 624 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے اموات 39 لاکھ 33 ہزار 24 ہو گئیں۔
کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 1 کروڑ 15لاکھ 38 ہزار 18 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 80 ہزار 666 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 16 کروڑ 60 لاکھ 89 ہزار 582 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔
Comments are closed.