مختلف آلات بنانے والی جاپانی مینوفیکچرنگ کمپنی تھانکو نے پورٹیبل واش بیسن متعارف کروا دیا۔
اس واش بیسن کی خاص بات یہ ہے کہ اسے کسی بھی جگہ پر صرف ایک منٹ سے بھی کم وقت میں باآسانی اسمبل کیا جاسکتا ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ آپ کے ہاتھ ہر وقت بالکل صاف ستھرے ہوں۔
گو کہ عالمی وبا کورونا وائرس اب اپنے اختتام کی جانب ہے لیکن اس کا قطعی یہ مطلب نہیں ہے کہ ہم اپنے جسم کی صفائی سے غفلت برتیں۔
الکوحل سے بنا لوشن آپ کے ہاتھوں کو جراثیم سے پاک تو کرتا ہے لیکن یہ ہر قسم کی وائرس اور بیکٹریا کے خلاف موثر نہیں، اور یہ اچھی طرح صابن اور پانی سے ہاتھ دھونے کا مقابلہ بھی نہیں کرسکتا۔
جبکہ ہاتھوں کی صفائی کیلئے صاف پانی اور صابن بھی ہر جگہ دستیاب نہیں ہوتا۔
ان ہی مسائل کو پیش نظر رکھتے ہوئے یہ پورٹیبل واش بیسن متعارف کروایا گیا ہے۔ آسان موڈیولر ڈایزئن اور ہلکی اشیا سے تیار کیا گیا یہ واش بیسن باآسانی لے کر پھرا جاسکتا اور اسے اسمبل کرکے استعمال کیا جاسکتا ہے۔
Comments are closed.