آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جاپان کے سفیر کونینوری متسودا نے الوداعی ملاقات کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون، مجموعی علاقائی صورتِ حال اور افغانستان میں امن و استحکام پر بھی تبادلہ خیال کیا گيا۔
آرمی چیف نے دفاعی اور سیکیورٹی تعاون میں جاپان کے سفیر کی حمایت پر شکریہ ادا کیا اور افغان صورتِ حال پر موقف کی حمایت کو سراہا۔
جاپانی سفیر نے افغان صورتِ حال میں پاکستان کے کردار اور کامیاب انخلا آپریشن کو سراہا۔
Comments are closed.