مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنا اللّٰہ نےکہا ہے کہ جاوید لطیف ہی نہیں ان کی بوڑھی والدہ کے خلاف بھی کیس چل رہا ہے۔
جیونیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں اظہار خیال کرتے ہوئے رانا ثنا اللّٰہ نے کہا کہ جاوید لطیف کے خلاف اینٹی کرپشن کا بھی کیس چل رہا تھا۔
انہوں نے کہا کہ حکومت اینٹی کرپشن اور نیب کے ذریعے سے کوشش کررہی تھی کہ جاوید لطیف کو گرفتار کیا جائے۔
رانا ثنا اللّٰہ نے مزید کہا کہ جاوید لطیف کی بوڑھی والدہ کیخلاف بھی کیس چل رہا تھا، جاویدلطیف نے اپنے بیان کی وضاحت دی، اس کے باوجود مقدمہ درج کیا گیا۔
اُن کا کہنا تھا کہ ایک رکن پارلیمنٹ کے خلاف ایسا ہوا ہے، عام شہری کا خود اندازہ لگا لیں، اس ملک میں عزت کے ساتھ جینا مشکل بنادیا گیا ہے۔
ن لیگ پنجاب صدر نے یہ بھی کہا کہ یاسمین راشد بھی کہہ رہی تھی کہ نوازشریف کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے۔
Comments are closed.