لاہور ہائی کورٹ نے جاوید لطیف کی گرفتاری کے خلاف درخواست پر آئی جی پولیس کو نوٹس جاری کر دیا۔
لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس انوار الحق پنوں نے جاوید لطیف کے بھائی منور لطیف کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے آئی جی پنجاب سے کل جواب طلب کر لیا۔
درخواست میں نون لیگی رہنما جاوید لطیف کی گرفتاری کو چیلنج کیا گیا ہے۔
درخواست گزار کے وکیل نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ جاوید لطیف کی گرفتاری سے پہلے اسپیکر قومی اسمبلی سے منظوری نہیں لی گئی۔
درخواست گزار کے وکیل کا یہ بھی کہنا ہے کہ قانونی تقاضے پورے کیئے بغیر گرفتاری کا کوئی جواز نہیں، سی آئی اے پولیس نے جاوید لطیف کو غیر قانونی حراست میں رکھا ہوا ہے۔
Comments are closed.