وزیرِاعظم کے معاون خصوصی برائے مفاہمت و ہم آہنگی شاہ زین بگٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال اپنے عہدے پر برقرار رہیں گے۔
جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ زین بگٹی کا کہنا تھا کہ بلوچستان حکومت برقرار رہے گی اور وزیراعلیٰ جام کمال ہی رہیں گے۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں مخلوط حکومت ہے اور ہم اس مخلوط حکومت کا حصہ ہیں۔
شاہ زین بگٹی کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں سازگار ماحول کے لیے بات چیت جاری رکھے ہوئے ہوں۔
افغانستان کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے شاہ زین بگٹی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور افغانستان کے پُرامن تعلقات وقت کی ضرورت ہیں۔
Comments are closed.